روم : وزیراعظم نریندر مودی اتوار کوجی-20 اجلاس کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بتایا گیا ہیکہ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات پر وسیع تر ثمرآور مذاکرات کئے اور قریبی اسٹراٹیجک شراکت داری کی برقراری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ جی-20 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی نے دیگر کئی عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات کی جن میں امریکی صدر جوبائیڈن، وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن، صدر فرانس ایمانیول میکرون، وزیراعظم کینیڈا جسٹس ٹروڈو، وزیراعظم سنگاپور لی ہیسن لونگ اور دوسرے شامل ہیں۔