نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے کہا کہ ہمارے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ معاشرے کیلئے ان کی خدمات اور قومی ترقی میں شراکت کیلئے انہیں بڑے پیمانے پر احترام دیا جاتا ہے ۔ مختلف موضوعات پر ان کی بصیرت بھی بہت بھرپور ہے۔ میں اس کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ کووند آج اپنی 79ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر لوگ انہیں مبارکباد دے ہے ہیں۔ وزیراعظم سمیت کئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔