مودی کی ریالی کیلئے جھاڑ کاٹے گئے

   

پونے ۔ 15 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سر پرشورام کالج پونے کے کیمپس میں واقع بعض درختوں کو محض اس لئے کاٹ دیا گیا کہ وہاں وزیراعظم نریندر مودی کی 17 اکٹوبر کو ریالی کیلئے وسیع و عریض جگہ فراہم کی جاسکے ۔ یہ انتخابی جلسہ کالج گراؤنڈ پر ہوگا ۔ این سی پی ایم پی وندنا چوھان نے کہاکہ ببول کے درختوں کو کاٹا گیاہے۔