مودی کی ریلی: ندی میں پانی چھوڑنے کے واقعہ پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

   

ہوشیار پور: پنجاب کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر تیکشن سود نے اتوار کو مطالبہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران 30 مئی کو ہوشیار پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام کے قریب کنڈی نہر سے مقامی موسمی ندی میں پانی چھوڑنے کے واقعہ پر ریاستی حکومت کو وائٹ پیپر جاری کرناچاہیے ۔یہاں جاری ایک بیان میں سود نے الزام لگایا کہ مذکورہ واقعہ ریلی میں خلل ڈالنے کی دانستہ کوشش تھی جس میں ریاستی حکومت کے ملوث ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔مسٹر سود نے کہا کہ وسیع انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے باوجود صبح چھ سے سات بجے کے درمیان نہر کا پانی چھوڑا گیا۔