مودی کی سنیگل کے صدر سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

پیرس،26اگست(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے فرانس کے بیئیرٹز میں G-7ملکوں کے چوٹی کانفرنس کے بعد سنیگل کے صدر میکے سیل سے پیر کو ملاقات کر کے دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔مسٹر کمار نے کہا،‘‘مسٹر مودی نے سنیگل کے صدر سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے خلاف لڑائی،ترقی میں حصہ داری اور بین الاقوامی مسئلوں سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔’’اس سے پہلے مسٹر مودی نے اتوار کی رات برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے اتوار کی رات ملاقات کی اور دوطرفہ مسئلوں پر بات چیت کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جدت،تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔مسٹر جانسن کے اس سال جولائی میں وزیراعظم بننے کے بعد دونوں لیڈرون کی یہ پہلی ملاقات تھی۔