نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کے ساتھ کووڈ۔ 19 کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر غور و خوض کیا۔ وزیراعظم نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ میانمار کی لیڈر کے ساتھ بات چیت میں اتفاق ہوا کہ موجودہ چیلنجوں سے باہمی شراکت داری کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
