نئی دہلی 24مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کو نو روز کے موقع پر مبارکباد دی اور وبا کی شکل اختیار کرچکا کرونا وائرس سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں لیڈروں نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ایک دوسرے کو نو روز کی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ وہ اس موقع پر دونوں ممالک کی مشترکہ وراثت اور ثقافت کا حصہ ہیں۔ مودی اور غنی نے خطے میں موجودہ صورتحال اور خاص طور سے کورونا وائرس کے سبب پیدا ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا نیز تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔