نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ رات کو فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں فرانس کو ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ مودی نے فرانسیسی صدر سے ان کے ملک میں دہشت گردانہ حملوں پر مذمت کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہم مفادات کے عالمی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔