مودی کی عام آدمی پارٹی کو مبارکباد ، پنجاب کیلئے تعاون کا تیقن

   

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ کے منجملہ چار ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹرس میں پارٹی کارکنوں اور قائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اس کامیابی کیلئے مبارکباددی اور ان کی محنت اور کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے بڑی تعداد میں خواتین کے حصہ لینے اور پارٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی اظہار تشکر کیا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ 5 ریاستوں کی اسمبلی کے انتخابی نتائج نے 2024 ء کا فیصلہ کردیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد دی اور مرکز کی جانب سے پنجاب کیلئے تعاون کا تیقن دیا ہے ۔ چار ریاستوں میں بی جے پی نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے کانگریس پارٹی سے پنجاب میں اقتدار چھین لیا اور دوتہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کو 117 رکنی اسمبلی میں 92 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔