بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے رودھولی علاقے میں جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل اعتراض فوٹو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رودھولی علاقے کے ایک شخص نے وزیر اعظم کی قابل اعتراض فوٹو فیس بک پر پوسٹ کر کے سماج میں منافرت پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔