مودی کی لمبی عمر کیلئے ’’جاپ ‘‘کیا گیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں کوتاہی کے واقعہ کے بعدبی جے پیکے سینئر لیڈروں نے مودی کی لمبی عمر کے لئے ملک کے مختلف جیوترلنگوں اور بڑے شیوالیوںمیں جاکر’ مہا مرتنجے منتر کا جاپ ‘کیا ہے ۔چہارشنبہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج دشینت گوتم نے بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا کے ساتھ یہاں کے ایک شیو مندر میں مہامرتنجے جاپ کی۔یو این آئی سے بات کرتے ہوئے گوتم نے کہا کہ ملک کے پورے عوام مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ مہامرتنجے منتر اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کی عمر لمبی ہو۔۔ کانگریس کو ریاست کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔