مودی کی محمد بن سلمان سے اوساکا میں ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

اوساکا 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ آج باہمی بات چیت منعقد کی اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں گہرے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اوساکا میں ہندوستانی لیڈر کی محمد بن سلمان سے ملاقات کو کلیدی اہمیت دی جارہی ہے۔ مودی G-20 سمٹ کے سلسلہ میں جاپان کے دورہ پر ہیں۔ اُنھوں نے بریکس قائدین کی غیر رسمی میٹنگ کے بعد چوٹی اجلاس کے موقع پر سعودی ولیعہد سے ملاقات کی۔ سعودی عرب خام تیل کی سربراہی کے معاملہ میں ہندوستان کا اوّلین سپلائر ہے لیکن دونوں ملکوں نے اپنے رشتہ کو توانائی سے کہیں آگے تک وسعت دی ہے اور دونوں حکومتوں نے اسٹراٹیجک پارٹنرشپ استوار کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ سعودی پرنس جو خلیجی مملکت کے وزیر دفاع بھی ہیں، اُنھوں نے فبروری میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا جو اِس ملک کو اُن کا پہلا سرکاری دورہ ثابت ہوا۔