مودی کی مخالف سکھ فسادات کے متاثرین سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کابینی اجلاس کے بعد یہاں 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کے بعض متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی بھرپور مدد کرے گی ۔ شرومنی اکالی دل قائدین نے بتایا کہ یہ متاثرین اکالی دل کے صدر سکھ بیر سنگھ بادل اور دیگر قائدین کے ہمراہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کیلئے آئے تھے ۔