مودی کی مختلف قائدین سے جنگ روکنے پر بات چیت

   

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری طویل جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے پیش نظر جمعرات کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے فون پر بات چیت کی اور خطہ میں جنگ روکنے ، مذاکرات کے ذریعے امن کی بحالی اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔