مودی کی موجودگی میں تقریر کرنے سے ممتابنرجی کا انکار

,

   

تقریب میں مدعو کر کے ہماری توہین کی گئی
کولکتہ : ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے نیتاجی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں تقریر کرنے سے انکار کردیا ۔ کیوں کہ نیتاجی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مودی کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔ جس پر ممتا بنرجی نے برہمی ظاہر کی ۔ وکٹوریہ میموریل پر منعقدہ تقریب میں جب ممتا بنرجی کی تقریر کا موقعہ آیا تب حاضرین میں سے چند لوگوں نے جئے شری رام کا نعرہ لگایا ۔ منتظمین نے ہجوم سے درخواست کی کہ وہ خاموش رہیں گے اور ممتا بنرجی کو تقریر کرنے دیں لیکن شوروغل برقرار رہا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں تقریب میں مدعو کر کے توہین نہ کیجئے ۔ اگر آپ کسی سرکاری پروگرام میں مدعو کرتے ہیں تو آپ کو کسی کی توہین نہیں کرنی چاہئے ۔