مودی کی میزورم، اروناچل پردیش یوم تاسیس پر مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی20فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے میزورم اور اروناچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ مودی نے میزورم کے لوگوں کے نام پیغام میں کہا کہ میزورم کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد۔ ہمیں اس ریاست کی خوشحال ثقافت پر فخر ہے ۔ میزورم کے لوگوں نے کئی شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کی ترقی میں تعاون کیا ہے ۔