نئی دہلی ۔8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ناروے کی اپنی ہم منصب ایرنا سولبرگ سے متعدد مسائل پر بات چیت کی جس کامقصد ہمہ رخی باہمی شراکت داری کو وسعت دینا ہے ۔ سولبرگ پیر کو یہاں پہونچیں اور آج صبح راشٹرپتی بھون میں اُن کا رسمی استقبال کیا گیا۔