ہیوسٹن، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت ہیوسٹن میں اتوار کو مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کے بعد نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ترجمان نے ٹوئٹ کیا ’’الوداع ٹیکساس، ہیوسٹن کی بے مثال اور تاریخی دورہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور دیگر کثیر جہتی اور باہمی ملاقاتوں میں حصہ لیں گے‘‘۔