نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے ویتنام کے اپنے ہم منصب ناگوین ژوان پوک سے ورچول اجلاس میں بات چیت کی۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ ہند ۔ بحرالکاہل خطہ میں امن، استحکام اور خوشحالی ہندوستان اور ویتنام کا مشترکہ مقصد و نشانہ ہے۔ اس موقع پر دفاع، سائنٹفک ریسرچ، نیوکلیئر توانائی، پیٹرو کیمیکل اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں 7 معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ وزیراعظم مودی نے ویتنام کے وزیراعظم سے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری خطہ میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ دونوں ممالک نے جوائنٹ ویژن ڈاکومنٹ بھی جاری کیا۔