مودی کی پارسی برادری کو نوروز پر مبارکباد

   

نئی دہلی۔ 16 اگست (آئی این ایس) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز پارسی نئے سال نوروز کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں بالخصوص پارسی برادری کو مبارکباد دی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ پارسی نیا سال مبارک ہو! ہم سب کو ہندوستان کی تعمیر میں پارسیوں کے کردار پر فخر ہے ۔ میری تمنا ہے کہ یہ سال سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کا ضامن بنے۔ نوروز مبارک!