نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو کرناٹک کے جنگلات، خوراک، شہری رسد اور امور صارفین کے وزیر امیش کٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔آج ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا ‘‘مسٹر امیش کٹی جی ایک تجربہ کار لیڈر تھے اور انہوں نے کرناٹک کی ترقی میں بھرپور تعاون دیا۔ میں اس کی موت سے دکھی ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔