’مودی کی گارنٹی ‘جیسے اشتہارات پر الیکشن کمیشن سے کانگریس کی شکایت

   

نئی دہلی :کانگریس نے مودی حکومت کے کئی اشتہارات اور پوسٹرس وغیرہ پر اپنا اعتراض درج کراتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی ایسی کئی پوسٹس کی جا رہی ہیں جن پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے ۔ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر سلمان خورشید، مکل واسنک اور سپریہ شرینیت نے کہاکہ “ہم نے 2 جی پر جاری کردہ ویڈیو سمیت مختلف اہم مسائل پر الیکشن کمیشن کے پاس اعتراضات درج کرائے ہیں۔ یہ ویڈیو 2 جی پر مکمل طور پر نامناسب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ روس یوکرین جنگ روکنے کے جھوٹے دعوؤں، اشتہارات میں فوج کا استعمال، مودی کی گارنٹی جیسے اشتہارات، بی جے پی کی ریاستی اکائی کی طرف سے قابل اعتراض پوسٹس، مذہب اور مذہبی معاملات پر طنز کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے ویڈیو اور ایم پی شوبھا کرندلاجے کا تمل ناڈو سے متعلق بیان بھی شامل ہے ۔”کانگریس لیڈروں نے کہاکہ ‘‘ہمیں امید ہے کہ کمیشن گمراہ کن اشتہارات، جعلی خبروں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرے گا۔
ملک میں مختلف مقامات پر سرکاری کاموں کے اشتہارات پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں کیونکہ یہ سب پبلسٹی کا حصہ نہیں ہو سکتا۔