پریس کانفرنس کرتے ہوئے منموہن سنگھ کی تصویرشیئرکی
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ جاتے ہوئے جہاز کے اندر سے اپنی ایک اس تصویر میں دیکھاکہ ایئر انڈیا کی فلائٹ پر بیٹھے ہوئے پی ایم اہم فائل کا کام سنبھال رہے ہیں۔ بہت سے اہم کاغذات ان کے سامنے رکھے گئے ہیں اور وہ انہیں قریب سے پڑھ اور چیک کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھاہے کہ ایک لمبا سفر بھی کاغذات پڑھنے اور کچھ فائل ورک سے نمٹنے کا موقع فراہم کرتاہے۔وزیر اعظم کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد اب کانگریس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کچھ تصاویرشیئر کر کے طنزکیاہے۔ یہ تصویر کانگریس پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے لکھاہے کہ کچھ تصاویر کاپی کرنا مشکل ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ایئر انڈیا کے طیارے میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔