مودی کی 75 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہونے پرمبارک باد

,

   

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کی 75 فیصد بالغ آبادی کوکووڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں دیے جانے کی کامیابی پر لوگوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے کہا، ”تمام بالغوں میں سے 75 فیصد لوگوں کاویکسنیشن مکمل ہوگیا ہے ۔ اس اہم حصولیابی پر ہمارے شہریوں کو مبارکباد۔مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا، “ان تمام لوگوں پر فخر ہے جو ہماری ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔”قبل ازیں، وزیر صحت نے ٹویٹ کیا، “75 فیصد سے زیادہ بالغ آبادی کاویکسینیشن مکمل ہوا۔ سب کی کوششوں سے ہم کووڈ-19 کو شکست دیں گے ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ملک میں جاری ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کووڈ-19 ویکسینیشن 165.70 کروڑ سے متجاوزہوگیاہے ۔