نئی دہلی ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے اوساکا میں 27 تا 29 جون G-20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اعلان کیا کہ سابق مرکزی وزیر سریش پربھو اس میٹ میں ہندوستان کے شیرپا ہوں گے۔ یہ چھٹی مرتبہ ہوگا کہ وزیراعظم مودی اس سمٹ میں شریک ہوں گے۔ وہ باہمی بات چیت بھی کریں گے اور کثیر رخی اجلاسوں میں حصہ لیں گے۔
