مودی کی G-7 چوٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آج اٹلی روانگی

,

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے 7 طاقتور ممالک کے گروپ جی ۔ 7 کے اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کی رات اٹلی جائیں گے ۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے آج یہاں ایک بریفنگ میں کہا کہ یہ مودی کا اپنی تیسری میعاد میں پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی وزیر اعظم جارجیو میلونی کی دعوت پر وزیراعظم مودی 50 ویں G-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل اپولیا، اٹلی کا دورہ کریں گے ۔ وہاں 14 جون کو چوٹی کانفرنس ہوگی۔ یہ انہیں G-7 اجلاس میں موجود دیگر عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات کا موقع فراہم کرے گا۔
ہندوستان کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کے لیے اہمیت کے حامل مسائل پر مشغول ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔”