نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج ایک ڈپٹی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب سے متعلق معاملہ کا جائزہ لے گی کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق لوک سبھا چناؤ کے ضمن میں نافذ ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے عہدیداروں کی کمیٹی کو ہدایت دی ہیکہ ضابطہ اخلاق کی روشنی میں فوری اس معاملہ کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم نے آج ڈی آر ڈی او سائنسدانوں کی جانب سے خلاء میں سٹلائٹ شکن میزائل کے کامیاب تجربہ پر قوم سے خطاب کیا ہے۔