سرحدی مسئلہ کو پیچیدہ بنانے کے خلاف بیجنگ کا انتباہ
بیجنگ ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کے باوجود دونوں ملکوں کا سرحدی تنازعہ برقرار ہے ۔ 1962 میں جنگ ہونے کے بعد سرحدی مسئلہ حساس نوعیت کا بن گیا ۔ چین کی وزارت خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اروناچل پردیش کی مذمت کی ۔ اس علاقہ پر چین بھی دعویدار ہے ۔ چین ، اس خطہ میں ہندوستانی قائدین کی سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ارہا ہے ۔ اس نے باہمی تعلقات کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے ہندوستان پر زور دیا ہے ۔ چین کے اس علاقہ میں مفادات میں اور وہ یہاں ہونے والی سرگرمیوں پر تشویش رکھتا ہے ۔ وزارت داخلہ چین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہند چین دونوں نے 2017 میں ہمالیائی سرحد پر مسلح تصادم کے بعد تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر چین ژی ژپنگ گذشتہ سال کئی مرتبہ ملاقات کی ہے تاکہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق مختلف ہندوستانی تجارتی اداروں کے نمائندوں اور اداروں نے اس مسئلہ پر سست روی پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔۔