ڈھاکہ: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے جاریہ ہفتہ دورہ بنگلہ دیش کی مخالفت میں ڈھاکہ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ڈھاکہ کے مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں مودی کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے۔ڈھاکہ کے مقامی میڈیا کے مطابق ریلی کے منتظمین اور احتجاجیوں کی جانب سے مودی کو فرقہ وارانہ دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔مظاہرین کا وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گرد بنگلہ دیش کی یوم آزادی کے جشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق نریندر مودی ‘ بنگلہ دیش کے 50ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کل ڈھا کہ جا ئیں گے ۔
