اگرتلہ: وزیر اعظم نریندر مودی کے اتوار کو تریپورہ کے دورے سے پہلے ، ریاستی حکومت نے اسمارٹ سٹی مشن کی سرگرمیوں کی کامیابی کو ظاہر کرنے کے لیے آج سے اگرتلہ شہر میں تین روزہ میگا صفائی مہم کا آغاز کیا۔ مودی اپنے دورے کے دوران ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ انتخابی ریاست کیلئے کچھ منصوبوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کیساتھ ریاست میں بی جے پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ مودی انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مبینہ طور پر ناکام رہنے اور پارٹی لیڈروں کے درمیان تشدد اور گروپ بندی سے نمٹنے میں ناکام رہنے کیلئے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے خلاف تحریک کے درمیان چناؤ کیلئے پارٹی کی تیاری کا جائزہ لیں گے ۔