مودی کے دورہ کشمیر پر انٹر نیٹ سرویس معطل علحدگی پسندوں کا بند

,

   

سرینگر۔/3فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے آج دورہ جموں و کشمیر کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر انٹر نیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کی پُرسکون انداز میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے اتوار کی اولین ساعتوں کے دوران انٹر نیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کردا تھا۔ علحدگی پسند گروپوں نے مودی کے دورہ کے موقع پر وادی میں بند منانے کی اپیل کی تھی۔ حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق اور لان گیٹ کے سابق رکن اسمبلی عبدالرشید کو ہفتہ سے گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔ علحدگی پسندوں کی ہڑتال کے موقع پر وادی میں عام زندگی متاثر رہی۔ تمام دوکانات و دیگر کاروباری ادارہ جات بند رہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ بسیں سڑکوں سے غائب رہیں۔

میر واعظ کے بعد شاہ محمود قریشی کا گیلانی کو ٹیلی فون ، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
اسلام آباد /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اور اشتعال انگیز اقدام میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے سخت گیر ہوئی حیرت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی کو ٹیلیفون کیا اور کشمیر کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ دفتر خارجہ نے آج کہا کہ اسی طرح کا ایک فون کال اعتدال پسند حیرت کانفرنس کے صدرنشین میر واعظ عمر فاروق کو بھی کیا گیا تھا جس پر ہندوستان برہم ہوگیا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ قریشی نے تمام پارٹیوں سے جن کا تعلق حریت کانفرنس سے ہے ۔ قیادت کو ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ان کی کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہونے کی اطلاع دی تھی ۔