مودی کے دورۂ امریکہ میں چین کا ذکر کیوں نہیں؟:سبرامنیم سوامی

   

نئی دہلی : بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مرتبہ سوامی نے چین کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو گھیر ا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین ہندوستان کیخلاف مسلسل جارحانہ رویہ دکھا رہا ہے، اس کے باوجود امریکہ نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ایسے میں وزیر اعظم مودی کے خالی ہاتھ دہلی لوٹنے کا خدشہ ہے۔ سبرامنیم سوامی جو اکثر اپنے بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں، نے اپنے ٹوئٹ میں دی اکانومسٹ میگزین کے صفحہ اول پر چھپی تصویر کا ذکر کیا جس میں جو بائیڈن کو ٹائیگر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سوامی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اسٹرٹیجک فائدہ کے طور پر پی ایم مودی خالی ہاتھ دہلی لوٹ رہے ہیں۔