مودی کے غیر ملکی دوروں کا مقصد اڈانی کمپنیوں کوفائدہ پہنچانا ہے، چیف منسٹر پنجاب کا ریمارک

   

چنڈی گڑھ، 11 جولائی (یواین آئی) پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے جمعہ کو کہا کہ بطور وزیراعلیٰ ریاست، انہیں ملک کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھانے کا پورا حق ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مودی کے غیر ملکی دوروں پر بار بار سوالات اٹھائیں گے کیونکہ یہ ایک سچائی ہے کہ مودی کے کسی بھی ملک کے دورے کے بعد اڈانی کا کاروبار بڑھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اینڈ کمپنی یہ تسلیم نہیں کرتی کہ وہ اڈانی کو غیر ممالک میں اپنے کاروباری منصوبے قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-پاکستان جنگ کے دوران دنیا کے کسی بھی ملک نے ہندوستان کا ساتھ نہیں دیا، تو ایسے دوروں کا کیا فائدہ۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جمہوریت کی آواز دبانے پر تلی ہوئی ہے ۔