نئی دہلی : 26 اکٹوبر ( ایجنسیز ) سینئر وکیل اور کانگریس قائد ابھیشیک سنگھوی نے سی آئی اے ایجنٹ ٹیرنس جیکسن کی پُراسرار موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی ایک سازش میں سی آئی اے آئی ایس آئی کیساتھ مشترکہ طور پر ملوث ہے اور اس بات میں اگر آدھی بھی سچائی ہے تو اس کا مطلب یہی اخذ کیا جائے گا کہ یہ ہندوستان کی مطلق العنانی پر راست حملہ ہے ۔ لہذا ہندوستانیوں کو حقیقت جاننے کا پوراحق ہے ۔یاد رہے کہ سی آئی اے ایجنٹ کی بنگلہ دیش میں پُراسرار طور پر موت واقع ہوئی تھی ۔