مودی کے پاس صرف ٹیلی ویژن، ویژن نہیں : کانگریس

   

بھوبنیشور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی زیرقیادت حکومت کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہاکہ اِس کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور یہ ثبوت ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پاس صرف ٹیلی ویژن ہے، کوئی ویژن نہیں۔ ترجمان پرینکا چترویدی نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیاکہ مودی حکومت نے اپنے سابقہ انتخابی وعدوں کی ہنوز تکمیل نہیں کی ہے۔