٭ آر ٹی آئی کے ایک سوال سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کے بچپن میں ریلوے پلیٹ فارمس یا ٹرینوں میں چائے بیچنے کا کوئی سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ کانگریس کے حامی اور سماجی کارکن تحسین پونا والا نے قانون حق معلومات کے تحت ریلوے بورڈ سے دریافت کیا تھا کہ آیا مودی کے نام پر ٹرینوں یا اسٹیشنوں پر چائے بیچنے کی اجازت سے متعلق کوئی سرکاری پاس یا رجسٹریشن نمبر جاری کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔ وزارت ریلوے نے جواب دیا کہ جی نہیں ایسا کوئی ریکارڈ ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے۔
