مودی کے ہاتھوں ستمبر میں ہوگا روہتانگ سرنگ کا افتتاح

   

منڈی۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل روہتانگ سرنگ کا تعمیراتی کام اب آخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی اسے قوم کو وقف کردیا جائے گا۔آج یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مسٹر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ستمبر میں اس سرنگ کا افتتاح کرسکتے ہیں۔