مودی یوگی فیکٹر نے اترپردیش کے عوام کو مثالی حکومت کا تحفہ دیا : نقوی

   

پریاگ راج: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ‘‘ ایم ۔ وائی فیکٹر ’’ نے ریاست اترپردیش کو کرائم فری، کرفیو فری اور کمیشن فری ’’ انتظامیہ کی سوغات دی ہے ۔ پریاگ راج کے شرنگ ویر پور دھام میں 33 ویں ‘‘رامائن میلہ’’ کے افتتاح کے موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ جو یوپی کبھی ‘‘ دنگوں، دبنگوں کی آماجگاہ بنی ہوئی تھی، آج وہ ‘‘ بہترین حکمرانی کی مثال بن گئی’’ہے ۔ یہ ‘‘ ایم ۔ وائی ’’ (یوگی۔ مودی) فیکٹر کا ہی کرشمہ ہے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ‘‘ بگتیوں کے بھوکال’’ اور ‘‘ باہو بلیوں کے بھرشٹارچار’’ پر قانون کے شکنجے نے عام لوگوں اور سماج کے تحفظ ، عزت اور وقار کو یقینی بنایا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی۔ یوگی نے نام نہاد سیکولرازم اور خوشامدپسندی کے سیاسی چھل کو جامع خودمختاری کی طاقت سے منہدم کیا ہے ، جس کا نتیجہ ہے کہ آج ‘‘ ایم۔ وائی فیکٹر ’’ کا مطلب جامع ترقی ، واضح خود مختاری’’ ہے ۔ جبکہ کبھی یہی ‘‘ایم َ وائی فیکٹر ’’ فسادیوں کا محافظ اور بے ایمانوں کا ساتھی ہوا کرتا تھا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ‘‘ کپٹ اور کرپشن کی وراثت ’’ اور ‘‘ دنگوں اور دبنگوں کی سیاست ’’ پر گہری چوٹ نے کئی سیاسی سورماوں کی نیت میں چھپی کھوٹ کواجاگر کیا ہے ۔