نیویارک ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی اور ان کی نیوزی لینڈ ہم منصب جسنڈا آرڈن نے باہمی ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے پلوامہ اور نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہوئے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ۔ دہشت گردی سے لڑنے کیلئے انہوں نے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس وقت عالمی قائدین نیویارک میں ہیں جہاں مودی اور آرڈن کی بھی ملاقات ہوئی۔