مودی ۔ شاہ کیخلاف ریمارکس پر ٹامل اسکالر این کنن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

چینائی۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی ٹاملناڈو یونٹ نے ریاست کے سینئر کانگریس لیڈر نیلائی کنن کے خلاف احتجاج کیا ہے، جنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے خلاف نئے شہریت قانون کی منظوری پور مبینہ طور پر ہتک آمیز تبصرے کئے ہیں۔ کنن کے خلاف پولیس شکایت درج کرچکی ہے۔ کانگریس لیڈر نے اقلیتوں سے کہا ہیکہ پی ایم مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام اتوار کو ترونلویلی میں ’ختم‘ کردیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہیکہ وزیرداخلہ امیت شاہ پی ایم کو کنٹرول کررہے ہیں۔