صیانتی انتظامات میں شدت، ساحلی مندر مرکز توجہ، ژی اور مودی کے دورہ میں شامل
ماملاپورم (ٹاملناڈو) 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ چین چوٹی کانفرنس سے قبل اِس قدیم ساحلی قصبہ میں جو چینائی کے قریب ہے، عملی اعتبار سے ایک گڑھی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بے مثال صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم اِس علاقہ کو خوبصورت بنانے اور دیگر تیاریوں کو تیز رفتار سے قطعیت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساحلی محافظین کا بحری جہاز ساحلی مندر کے تحفظ کے لئے مختص کردیا گیا ہے اور اِس پر 5 ہزار سے زیادہ پولیس ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جنھیں ٹاملناڈو کے مختلف علاقوں سے منتخب کیا گیا ہے۔ اُنھیں اِس قصبہ اور مضافات میں بشمول مہابلی پورم روڈ اور مشرقی ساحلی روڈ پر صیانتی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے بموجب ساحل پر واقع مندر کی حفاظت کے لئے ایک بحری جہاز کچھ فاصلے پر لنگر انداز ہے۔ ایک اور بحری جہاز طلایہ گردی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نمائندہ نے اِس کا انکشاف کیا۔ اِس پر تعینات عملہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ دفاع کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ یہ کوئی غیرمعمولی چیز نہیں ہے۔ تاہم تفصیلات کے انکشاف سے گریز کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر چین ژی جن پنگ کے مذاکرات 11 اور 12 اکٹوبر کو منعقد کئے جائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکے اور انسداد دہشت گردی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے جو اِس چوٹی کانفرنس کے ذریعہ فراہم ہوگا۔ اعلیٰ سطحی صیانتی انتظامات کی نگرانی 2 اعلیٰ سطحی قائدین کئی عارضی پولیس تنظیمیں قائم کی گئی ہیں اور قصبہ اور اِس کے مضافات میں تعینات کی گئی ہیں اور کیمروں کے ذریعہ اِس علاقہ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ کنٹرول رومس قصبہ کی سڑکوں اور آنے جانے کے ساحلی مقامات پر 24 گھنٹے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ خاص طور پر ساحل پر واقع مندر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ مودی اور ژی کے دورہ کا ایک مقام ہے جبکہ یہاں پر عارضی احاطہ کی دیوار قائم کی گئی ہے اور اِس کے ساتھ ہی ساتھ کئی دوکانیں بھی عارضی طور پر قائم ہوں گی۔ یہ احاطہ کی دیوار اِن تمام دوکانوں پر سائبان کی طرح ہوگی۔ یہ دوکانیں بند رکھی جائیں گی۔ مصوری کے نمونے اِن علاقوں میں دیکھے جائیں گے۔ پس منظر میں سرخ رنگ نظر آئے گا۔ مقامی ماہی گیروں کو سمندر سے جمعرات کے دن سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سادہ لباس میں پولیس والے قصبہ کی سڑکوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔ نگرانی کرنے کے لئے بنگلوں کی چھتیں عارضی طور پر حاصل کی جارہی ہیں جن پر اعلیٰ سطحی پولیس اور سرکاری عہدیدار تعینات کئے جائیں گے۔