مودی 27جون کو بھوپال میںوندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

   

بھوپال: وزیراعظم نریندر مودی آئندہ 27جون کو اپنے مدھیہ پردیش دورے کے دوران راجدھانی بھوپال سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما نے آج اس بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی 27تاریخ کو بھوپال سے بی جے پی کے ملک بھر کے دس لاکھ بوتھ پر ڈیجیٹل ریلی کے لئے منتخب ڈھائی ہزار لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ اس کا ڈائریکٹ ٹیلی کاسٹ ہر ایک بوتھ پر ہوگا۔ وہ پارٹی کے ہر بوتھ پر ہر کارکن سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وہ دھار پہنچیں گے اور وہ وہاں سے بھوپال آئیں گے ۔ یہاں وہ وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ اس کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ شرما نے بتایا کہ مسٹر کے ایک بڑے روڈ شو کے لئے اجازت مانگی گئی ہے ۔