مودی 7دسمبر کو آگرہ میٹرو پروجکٹ کا رکھیں گے سنگ بنیاد

   

آگرہ: وزیر اعظم نریندر مود ی آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد 7دسمبر کو رکھیں گے ۔آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مسٹر مودی نئی دہلی سے ورچول پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرائیں گے ۔ وہ اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک چھوٹی سے ریلی سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی لکھنؤ سے پروگرام میں شرکت کریں گے ۔اس سے قبل آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد یکم دسمبر کو رکھا جانا تھا جسے بعد میں 7دسمبر کردیا گیا تھا۔