مورالیز نے بولیویا واپس لوٹنے کیلئے مددنہیں مانگی:اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا کے سابق صدر ایوومورالیز نے میکسیکو سے واپس لوٹنے کے لئے اقوام متحدہ سے اب تک کسی قسم کی مدد کی درخواست نہیں کی ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے مسٹر مورالیز نے بین الاقوامی ثالثوں سے میکسیکو سے واپس آنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔مسٹر مورالیز نے میکسیکو میں سیاسی پناہ لی ہوئی ہے ۔مسٹر ڈجارک نے کہا کہ مسٹر مورا لیز کی جانب سے کی گئی درخواست کے بارے میں اقوام متحدہ کو کوئی معلومات نہیں ہے۔ دوسری طرف ایوو مورا لیز نے کہا کہ وہ جلد سے جلد اپنے ملک لوٹنا چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں وہاں کی عبوری حکومت سے تحفظ کی ضمانت چاہئے ۔بولیویا میں صدارتی انتخابات کے بعد سے ہی ان کے خلاف ہو نے والے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے وہاں کی فوج نے مسٹر مورا لیز کو عہدہ سے استعفی دینے کو کہا تھا جس کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا اور میکسیکو چلے گئے تھے ۔