میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کابیان
میکسیکو سٹی۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو حکومت نے کہا ہے کہ اسے پورا یقین ہے کہ بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالیس کو پناہ دینے سے امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے ۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں میکسیکو اور امریکہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور ان تعلقات کو عزت و احترام پر مبنی ہونا چاہئے نہ کہ غاصبانہ انداز میں۔انہوں نے کہا کہ کسی مسئلے پر دو ملکوں کا الگ الگ رخ ہونے سے ان کے آپسی تعلقات متاثر نہیں ہوتے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میکسیکو نے مسٹر مورالیس کو سیاسی پناہ دے کر ‘بہترین ممکنہ فیصلہ ’ کیا ہے ۔مسٹر مورالیس سیاسی پناہ لینے کے لئے منگل کو میکسیکو پہنچے تھے ۔ مسٹر ایبرارڈ نے کہا ’’ایوو مورالیس بولیویا کے عوام کے ذریعہ منتخب کئے گئے صدر ہیں اور ان کا دور اقتدار جنوری 2020 تک ہے۔ایسے میں میرے خیال سے اس معاملے پر لاطینی امریکہ کے ملکوں کے درمیان کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے ۔‘‘
