مورخ رامچندر گوہا کی پولیس حراست سے رہائی

,

   

٭ بنگلور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران حراست میں لئے گئے مورخ رامچندر گوہا نے پولیس حراست سے رہائی پر کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔ حراست میں لینے کے بعد انہیں اڈوگوڈی میں رکھا گیا جہاں انہیں 100 سے زیادہ افراد سے ملاقات ہوئی جو مختلف پس منظر رکھتے ہیں۔ یہ ایک بہترین تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امتیازات پر مبنی قوانین کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔