تھرواننتاپورم : ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر کیرالا عارف محمد خان نے آج کہا کہ مورخ عرفان حبیب نے انڈین ہسٹری کانگریس کنور یونیورسٹی میں ان کے افتتاحی خطاب میں ان کی تقریر میں رکاوٹ پیدا کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی مختلف خیال کے تئیں یہ عدم رواداری غیر جمہوری ہے ۔ گورنر عارف محمد خان کو طلبا اور مندوبین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت تو کی جاسکتی ہے لیکن انہیں خاموش نہیں کیا جاسکتا ۔