ممبئی : کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایان مورگن پر چینائی سوپر کنگس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں سست بولنگ کی پاداش میں 12لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ چینائی کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ مقابلہ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی ٹیم مقررہ وقت میں 20 اوورس مکمل نہیں کرپائی ۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں بولنگ مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم کے کپتان مورگن پر ضابطہ کی خلاف ورزی کی پاداش میں 12لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ سیزن کے دوران اگر کپتان دوبارہ اسی طرح کی غلطی کرتا ہے تو اس پر 24لاکھ کا جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر 25فیصد جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ میچ کی فیس سے 6لاکھ روپئے منہا کرلئے جائیں گے ۔ مورگن کی یہ رواں ٹورمنٹ میں پہلی غلطی ہے اس لئے ان پر صرف 12لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ مقابلہ میں چینائی کیلئے فاف ڈوپلیسی نے ناقابل تسخیر 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دیپک چہر نے چار وکٹیں حاصل کی جس کی بدولت چینائی نے کامیابی کے ساتھ ٹورنمنٹ میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔