لندن ۔21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ فاتح انگلش کپتان ایان مورگن نے آخر کار 3 ماہ کے طویل انتظار کے بعد محدود اوورزکرکٹ میں قیادت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق مورگن اگلے سال آسٹریلیا میں مجوزہ ورلڈٹی20 تک ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ 33 سالہ کپتان 50 اوورزکی کرکٹ کی ٹرافی کے بعد انگلینڈ کے لئے ٹی 20 ورلڈ کی ٹرافی جیتنے کا مقصد لئے نئے چیلنج کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔