موزمبیق: قدرتی گیس کے مرکز پر حملہ، 12غیرملکیوں کے سر قلم

   

Ferty9 Clinic

موزمبیق : موزمبیق کے قصبے پالما میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے 12افراد کے سر قلم کر دیئے، جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی تھے۔ یہ واقعہ قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک پیش آیا۔اسلامک اسٹیٹ کے باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین جھڑپوںمقامی باٹندوں کو پالما سے کابو ڈلگاڈو منتقل کیا گیا۔مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے صوبے کابو ڈلگاڈو کے قصبے پالما میں قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک دہشت گردی کے اس واقعہ میں داعش یا ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے دہشت گردوں نے 12 افراد کے سر قلم کردیئے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام افراد غیر ملکی تھے۔ اس گیس پروجیکٹ کی مالیت 60 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس بارے میں مقامی پولیس کے کمانڈر نے سرکاری ٹیلی وڑن پر اپنا ایک بیان بھی دیا۔